پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری کابینہ کو ارسال

0 minutes, 0 seconds Read

پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد ایف ای ڈی کے خاتمے کا اطلاق ہوگا۔

اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی فنانس کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی، پراپرٹی کی خریداری کی حد مقرر نہیں کی گئی۔

56 شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایف ای ڈی کے خاتمے کے لیے سمری ارسال کردی، پراپرٹی کی خریداری پر فائلر کے لیے عائد 3 فیصد ایف ای ڈی ختم ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلر کے لیے 5 فیصد ایف ای ڈی ختم ہوگی جبکہ نان فائلر پر عائد 7 فیصد ایف ای ڈی ختم ہو جائے گی۔

Similar Posts