غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رات کے وقت فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ شہادتیں خان یونس کے شمال مغرب میں العمل محلے میں الزقزوق موڑ کے قریب اسرائیلی حملے میں ہوئیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 72,553 ہو گئی ہے اور 172,296 زخمی ہوئے ہیں۔