نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

0 minutes, 17 seconds Read
پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں نوجوان کھلاڑی علی رضا نے شاندار کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے 18 سالہ فاسٹ بولر علی رضا نے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔

وہ صرف 18 سال اور 35 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

یہ لمحہ اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ میچ کا فیصلہ کن اور شدید دباؤ والا آخری اوور تھا جس میں صورتحال انتہائی سنسنی خیز تھی، لیکن علی رضا نے حوصلہ برقرار رکھا۔

پہلی وکٹ خوشدل شاہ کی گری، جو یارکر کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہوگئے۔ اگلی ہی گیند پر شاہد عزیز بھی شاندار یارکر کا سامنا نہ کر سکے اور بولڈ ہو گئے۔ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے علی رضا نے مزید تیز گیند کروائی جو 149.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حسن علی کو کلین بولڈ کر گئی۔

Ali Raza writes his name in the record books with a sensational hat-trick. The youngest Pakistani and first Zalmi bowler to achieve the feat 👏#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvPZ pic.twitter.com/12CmdqZXzZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026

علی رضا نے میچ میں مجموعی طور پر 41 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ڈیوڈ وارنر کی وکٹ بھی شامل تھی۔

Warner’s off-stump goes for a walk 🎯

Ali Raza delivers the first blow for Zalmi 🔥#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvPZ pic.twitter.com/JyuhmWkeS3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026

علی رضا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم 182 رنز تک محدود رہی اور پشاور کی ٹیم نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

Similar Posts