پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ دو بچیوں اور بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کی جائے گی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شاہ جمال ماشاءاللہ پلازہ سے تین بچوں کے گلا کاٹنے کی کال موصول ہوئی جس پر اہلکار و ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچیں۔
کالر کے مطابق پلازہ میں تین بچوں کی لاشیں پڑی ہیں، تینوں بچوں کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کی لاش پولیس کے حوالے ر دی گئیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینیئر افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔