تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، مصطفی نواز کھوکھر،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، لطیف کھوسہ، سلیمان اکرم راجہ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،مجلس واحدت مسلمین علامہ ناصرعباس و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوچکے ہیں، عوامی سطح پر رابطہ مہم شروع کردیں گے تمام جماعتیں اس پر مشاورت کریں گے۔

محمودخان اچکزئی نے کہابانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے بڑے سیاسی رہنما ہیں ان سے جیل میں ملاقات پر پابندیاں ہیں، ملک میں آئین و قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان75ہزار ارب کا مقروض ہوگیا ہے، فارورڈڈ ایز ریسیو تحقیق کرلیا کریں، تحقیق کرلی آپ نے عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے، قوم کوعذاب سے نکالنے کے لیے قافلہ روانہ دواں ہے، آپ سیاست میں پڑگئے ہیں بارڈر کمزورہوگئے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ چلنے کا اعلان

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہرضلع میں سیاست کو سیکٹرکمانڈر دیکھتا ہے۔ چھبیسویں ترمیم کے بعد عدالتوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں گھس کر ایم ایم ایز کو گرفتار کیا گیا لیکن دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔

اسد قیصر نے کہا ججز کو بےتوقیر کیا جارہا ہے ملک عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوررہا ہم مضبوط اور آزاد عدلیہ چاہتے ہیں تحفظ آئین کی تحریک چل پڑی ہے۔ اپوزیشن اتحاد پوری قوم کو اکھٹا کرے گا بلوچستان ، بارڈر ایشوز سمیت تمام ملکی معمالات پر اپوزیشن اتحاد لیڈ کرے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ملک تاریخ کے نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئے سندھ اور بلوچستان کی عوام کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا۔

Similar Posts