پی ایس ایل 11 میں کم بیک کے بعد نسیم شاہ ایک بار پھر زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی کی ٹیم کو پھر بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ میچ میں کم بیک کرنے کے بعد ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 34 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ زخمی ہوئے۔

انجری کے فوری بعد راولپنڈی کی ٹیم کی میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ شروع کردیا ہے۔ میچ کے دوران نسیم شاہ نے بولنگ میں بھی حصہ لیا اور دو اوورز میں نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

فیلڈنگ کے دوران پیش آنے والی انجری کے باعث ان کی مزید شرکت کے حوالے سے صورت حال غیر یقینی ہوگئی۔

اس سے قبل راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بھی انجری کا شکار ہوکر غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے تھے۔ انجری کے باعث نسیم شاہ بولنگ کرتے ہوئے تکلیف محسوس کرنے لگے اور میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

ٹیم انتظامیہ نے نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اسٹار کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد نسیم شاہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔

Similar Posts