راولپنڈی؛ بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے کارروائی کے دوران بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ بس کی خاتون میزبان نے ہوٹل میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق زیر حراست ملزم نے ہوٹل منیجر کے ساتھ مل کر ہوٹل میں کمرہ لے کر دیا اور ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہو کر مجھے بے ہوش کر کے میرے ساتھ زیادتی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیرودھائی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والے شخص اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایف آئی آر کے مطابق روزگار کی غرض سے گھر سے نکلنے والی بس ہوسٹس کو راولپنڈی پیرودہائی کے نجی ہوٹل میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ لڑکی لیہ سے آتے ہوئے راستوں کی بندش کے باعث ترنول میں بس سے اتری تھی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ لیہ سے آتے ہوئے راستوں کی بندش کے باعث ترنول میں بس سے اتری اور مختلف بسوں میں کنڈیکٹر کے طور پر کام کرنے والے اشرف سے رابطہ کیا جس پر وہ گاڑی میں پیرودھائی ہوٹل لایا اور وہاں چھوڑ کر چلا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کچھ دیر بعد واپس آیا، دروازہ کھولنے پر کمرے میں داخل ہوا اور کچھ سنگھا کر مجھے بے ہوش کردیا اور بے ہوش ہونے پر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

Similar Posts