کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا

کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔

 اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی  جانب سے جمع کرائی گئی تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کے لئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز 
پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کے بجائے کراچی ائرپورٹ سے جانے پر ایف آئی اے نے  زبانی اعتراض کیا۔

 اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی، ایف آئی اے کی بلاجوازاور غیر قانونی کارروائی پر تحقیقات کرائی جائیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کمشنر تحفظات برائے اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے وفاقی محتسب کو پیش کی جائے گی۔

Similar Posts