عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 198 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 79 ہزار 082 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔