ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے 4 مئی تک کے لیے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان سے متعلق اجلاس بلانے کی تاریخ کا فی الحال تعین نہیں کیا گیا تاہم وزارت خزانہ پر امید ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے
ذرائع وزارت نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
وزارت خزانہ حکام مئی کے پہلے ہفتے آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے لیے پر امید ہے اور ان کے مطابق آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کیے جا چکے ہیں اور آئی ایم ایف مشن نے تیسرے اقتصادی جائزے کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ پر مشاورت کے لیے بھی آئی ایم ایف جائزہ مشن اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔