کراچی: ملینیم مال کے قریب بجلی کے تاروں میں آتشزدگی

0 minutes, 0 seconds Read
گلستان جوہر میں واقع معروف شاپنگ  سینٹر ملینیم مال کے قریب بجلی کے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی اور بجلی تاروں کے ساتھ کمبے کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے متحرک ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا جس میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی شامل تھا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

Similar Posts