کراچی میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلیے بڑے منصوبے کا آغاز

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی میں پانی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلیے سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے نئے منصوبے کا آغاز ہوگیا جس کے تحت مرکزی لائن میں ذیلی کنکشن کیے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے تحت کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے مرکزی لائن نمبر پانچ میں نئےذیلی کنکشن کیے جارہے ہیں۔

 

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نئی لائن کوموجودہ واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام دوپہر ایک بجے سے شروع کیا گیا، لائن فعال کرنے کیلیے اس کو موجودہ نظام سے جوڑنے کے ساتھ جدید والز بھی نصب کیے جارہے ہیں۔

 

اس کام کے باعث کراچی میں اگلے 48 گھنٹوں تک پانی کی ترسیل بند رہے گی جبکہ دھابیجی پر نصب 21 میں سے صرف 9 پمپس کو چلایا جارہا ہے۔

 

ترجمان واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثرہو گی اُن کے مکین اگلے چند گھنٹوں احتیاط کریں اور پانی کا احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔

 

 

Similar Posts