پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی پی سی بی کو دھمکی

0 minutes, 0 seconds Read

پہلگام واقعے کے بعد بھارت جہاں پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچز میں سیاست کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

گوتم گمبھیر کو داعش کا دھمکی بھرا پیغام موصول، پولیس اور سائبر سیل متحرک

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Similar Posts