پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

0 minutes, 0 seconds Read
پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ فارم جاری کر دیا۔

حکومتی ہدایات کے مطابق گھروں، ڈیروں اور گلی محلوں میں کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا، رجسٹریشن فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل سمیت دیگر ضروری تفصیلات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی جس کے لیے شہریوں کو لائیو اسٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہوگا۔ مزید برآں عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Similar Posts