کرینہ کے دل کے سب سے قریب کون سا ’خان‘ ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپور خان ہمیشہ سے اپنی صاف گوئی اور بے لاگ رائے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ایک پرانے مگر یادگار انٹرویو میں انہوں نے بالی وڈ کے تین بڑے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامرکے بارے میں اپنے غیر فلٹر شدہ خیالات کا دوٹوک انداز میں اظہار کیا۔

فواد خان نے پہلگام حملے کی مذمت کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

صحافی امیش جیونانی کے ساتھ گفتگو میں، نوجوان کرینہ نے اپنی پسند و ناپسند کا کھل کر اظہار کیا۔ بات شاہ رخ خان سے شروع ہوئی، جنہیں کرینہ نے بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا

”میں شاہ رخ خان سے مکمل طور پر محبت کرتی ہوں۔ اگر میں ان کے بارے میں بولنے لگوں تو گھنٹوں بات کرتی رہوں گی۔ میرے لیے وہ اور امیتابھ بچن دو ایسے اداکار ہیں جنہیں میں دل سے پسند کرتی ہوں۔“

ایک ہی اداکار کی ماں، بہن، بیوی، محبوبہ بننے والی اداکارہ

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان میں ایک ایسی کشش ہے جیسے وہ کوئی شفیق ہمسایہ ہوں۔ ”ایسا شخص جسے ہر لڑکی اپنے والدین سے ملوائے بغیر نہیں رہ سکتی۔“ ان کی اداکاری کو کرینہ نے ”محظوظ کرنے والا“ قرار دیا۔

تاہم، جب بات سلمان خان پر آئی، تو کرینہ کا لہجہ مکمل طور پر بدل گیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا:
”میں سلمان خان کی مداح نہیں ہوں۔ وہ ایک خراب اداکار ہیں، اور میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ وہ اوور ایکٹنگ کرتے ہیں۔“
یہ بیان ایک وقت میں خاصی سرخیوں کا سبب بھی بنا تھا۔

عامر خان کے بارے میں کرینہ کا مؤقف ذرا متوازن تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ،
”عامر خان اچھے اداکار ہیں، مجھے وہ ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ اور ’قیامت سے قیامت تک‘ میں بہت پسند آئے۔ لیکن اگر کسی ایک خان کو اپنا فیورٹ کہنا ہو، تو وہ صرف شاہ رخ خان ہوں گے۔“

کرینہ نے اس انٹرویو میں اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ اپنے تعلق اور فرق پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ:
”میں کرشمہ سے بالکل الگ ہوں، نہ صرف بطور اداکارہ بلکہ بطور انسان بھی۔ کرشمہ نے جو مقام حاصل کیا، وہ ان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔“

اپنی متاثرکن شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے کرینہ نے نرگس دت اور مینا کماری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ:
”ان جیسی باکمال اداکارائیں آج کے دور میں کہیں نہیں ملتیں۔ وہ میرے لیے ایک مثالی مقام رکھتی ہیں۔“

Similar Posts