ضلع خیبر کے تھانہ ملوارڈ کے علاقے کڑپہ میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مکان پر گر گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈوگرہ اور ایف سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل ایک خاتون اور ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ مارٹر گولہ فائر کیے جانے کی سمت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔