تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں قبائلی جرگہ میں شرکت کی اور قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔
جرگے شرکا نے گورنر سے پاک افغان سرحد بندش سے روزگار متاثر ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ ضم اضلاع کے قبائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، فنڈز کی عدم فراہمی پر قبائلی عمائدین کے شدید تحفظات ہیں۔
جرگے کے شرکا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورے میں رویے پر قبائل میں مایوسی پھیل گئی ہے، سیلابی پانی سے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونے پر ہمیں تشویش ہے۔
جرگے کے شرکا کے تحفظات پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان ٹرانزٹ مسائل کا جائزہ لینے کا وعدہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کوہاٹ میں نئے کیمپ کے قیام سے لنڈی کوتل ہولڈنگ کیمپ پر دباؤ کم ہو گا، پاکستان نے افغان مہاجرین کی مثالی میزبانی کی۔
اس کے علاوہ گورنر کے پی نے قبائلی عمائدین کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی عمائدین نے گورنر کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔