تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے سامنے چائنا گراؤنڈ میں سیکڑوں افراد ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے سرگرداں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے کوالیفائر میچ کے لیے متعلقہ ادارے کے تحت فزیکل ٹکٹ فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
موقع پر موجود کرکٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ صبح آٹھ بجے ہی چائنا گراؤنڈ پہنچ گئے تھے۔
متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے صبح 10 بجے ٹکٹ کی فروخت کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود متعلقہ ادارے کے باکس آفس پر کوئی فرد موجود نہیں ہے۔
میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کو ٹکٹ ہنوز دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو متعلقہ حکام تک پہنچا دیا گیا ہے، حکام نے ٹکٹس کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
واضح رہے کہ کوالیفائرمیچ شام سات بجے شروع ہوگا۔