دنیا پر درندوں کا قبضہ ہے، جنگی حالات پر اقوام متحدہ ڈپٹی سیکریٹری کا تبصرہ

0 minutes, 0 seconds Read
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد نے دنیا بھر میں جاری جنگی تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا پر درندوں نے قبضہ کر لیا ہے اور جبکہ انسان اپنی بنیادی انسانیت سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مختلف خطوں میں جاری جنگوں، شہری ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مزید تباہی کو روکا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، تاکہ دنیا کو مزید بدامنی اور بحران سے بچایا جا سکے۔

Similar Posts