اسکردو ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمتی کام کے باعث جزوی بند، نوٹم جاری

0 minutes, 0 seconds Read
اسکردو ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے باعث مرکزی رن وے 14L/32R کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق رن وے روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 4 بجے تک دستیاب نہیں ہوگا جبکہ یہ بندش 28 جون تک برقرار رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام میں رن وے سیل کوٹنگ، دراڑوں کی مرمت اور مارکنگ کی دوبارہ پینٹنگ شامل ہے۔

پی اے اے کے مطابق ہنگامی صورتحال میں رن وے کو کم از کم ایک گھنٹہ قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے کھولا جا سکتا ہے۔

Similar Posts