کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ حوالہ ڈیلر گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کشمیر روڈ مسلم آباد سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ حوالہ ڈیلر محمد شاہد ولد عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون اور تحریری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران حوالہ/ہنڈی کے ذریعے چین (RMB) میں رقوم کی منتقلی کے شواہد ملے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک منظم گروہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے جس کے بعض ارکان دبئی میں مقیم ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملوث ملزمان میں امین، راشد، احسن، الطاف، عبدالسلام اور اشرف کے نام سامنے آئے ہیں، تقریباً 6 ملین چینی یوآن کی غیر قانونی منتقلی کے شواہد بھی سامنے آئے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم کی جانب سے حوالہ لین دین کے لیے متعدد بینک اکاؤنٹس استعمال کیے جا رہے تھے جن میں سے 10 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts