امریکا جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کی تجویز سے ناخوش

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ماہ سے جاری جنگ کے حل سے متعلق ملنے والی تازہ ترین ایرانی تجویز سے ناخوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران کی جانب سے ملنے والی جنگ بندی کی تجویز تنازعے کے حل کی امیدوں کو کم کر رہی ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران کی تازہ ترین تجویز میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق واضح بات نہیں کی گئی۔ اور یہ اُس وقت کا معطل رہے گا جب تک کہ جنگ ختم نہیں ہو جاتی ہے اور خلیج سے جہاز رانی کے تنازعات حل نہیں ہو جاتے۔

امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ٹرمپ ایران کی تجویز سے ناخوش ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ جوہری معاملات کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے بھی کہا کہ امریکا اپنی ریڈلائنز کے بارے میں واضح ہے کیونکہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

Similar Posts