دیر لوئر کے علاقے شرینگل روڈ، دیر بالا میں بارات لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی براول سے شرینگل بارات لینے جا رہی تھی کہ راستے میں پیش آنے والے حادثے کا شکار ہو گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال دیر بالا منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔