ایران نے خود بتایا وہ امریکی ناکہ بندی کے باعث اندرونی طور پر زوال پذیر ہے؛ ٹرمپ

0 minutes, 1 second Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعطل کے شکار جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران نے خود کہا ہے کہ ان کا ملک اندر سے زوال پذیر ہے۔

صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھول دے کیونکہ وہ قیادت کی سورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران اس صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116482569681977454

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ ان سے ایران کے کس حکام نے کب، کہاں اور کس طرح رابطہ کیا تھا اور اب امریکی صدر کیا حکمت عملی اپنائیں گے۔

تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ذریعے نے ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

 

Similar Posts