اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فتح کے بعد بابر اعظم کا بڑا بیان!

0 minutes, 0 seconds Read
مستند بیٹر اور سابق قومی کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ پاکستان بھر سے مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت حوصلہ ملا ہے،زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سینچری جڑ کر پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بابراعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل کی حیثیت والے مقابلے میں سینچری اسکور کرنا بہت سود مند لگا، پہلی مرتبہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کے موقع پراچھی اننگ کھیل کر خوشی ہوئی،عملی زندگی کے ہر شعبہ میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، وقت سے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی کے میدان سے بہت اچھی  یادیں وابستہ ہیں، ہر میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاہور اور کراچی کی پچز میں بہت فرق ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ پر آسٹریلوی مٹی قدرے مختلف اثر رکھتی ہے، پورے پاکستان سے بہت سپورٹ ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو ڈسپلن کیا اور توجہ دی۔ بہتری لانے کے لیے محنت کا پھل بھی ملا، ریکارڈز کو اتنی اہمیت نہیں دیتے، اگلے میچز پر توجہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش ہیں کہ رواں سیزن میں فارم بہتر ہوئی ہے،انسان خود اپنی بہتر اصلاح کر سکتا ہے تاہم مشاورت ضرور فائدہ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کرکٹ پہلے جیسی ہی ہے، بس اب اچھا ہو رہا ہے، ہارڈ ہٹنگ کی پریکٹس کا فائدہ ہوا ہے۔ پی ایس ایل سے پہلے  مائنڈ سیٹ کو نارمل کیا، گیم پلان کا تجزیہ کیا، وقت ضرور لگا لیکن محنت اور مشق سے فائدہ ہوا، ساتھی کوشل مینڈس کے ساتھ کھیل کر بہت مزہ آتا ہے۔ بیٹنگ کے دوران اسپنرز کو اچھا کھیلنے پر بھی بات کرتے ہیں۔

Similar Posts