پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میچ کے دوران بابر اعظم کی موجودگی میں ویرات کوہلی کا مداح توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی شرٹ پہنے نوجوان توجہ کا مرکز بنا رہا۔
منگل کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران مرکزی عمارت کے تیسرے فلور پر موجود ایک نوجوان مقبول رہا۔
مذکورہ نوجوان سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان اور معروف بیٹر ویرات کوہلی کے نام والی جرسی میں ملبوس تھا۔
فلور پر آزادانہ گھومنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کا فین اور ویرات کوہلی کا دیوانہ ہوں۔