پی ایس ایل: بابر کو سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے ایک رن درکار

0 minutes, 24 seconds Read
بابر اعظم نے ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ 588 رنز بنانے کا فخرزمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے اوپنر نے 2022 میں 13 اننگز میں 588 رنز بنائے تھے۔

بابر نے اس اعزاز کے لیے محض 10 اننگز کھیلیں اور فائنل میچ میں وہ صرف ایک رن بناکر بھی نیا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 59 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز رنز بنائے۔

𝐁𝐀𝐁𝐀𝐑 𝐀𝐙𝐀𝐌 𝐓𝐀𝐊𝐄 𝐀 𝐁𝐎𝐖 🫡

Hits a maximum to bring up yet another century 🥳#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/4O2O5MLLog
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28, 2026

وہ رواں ایڈیشن میں دوسری سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر نے سنچری 57 گیندوں پر مکمل کی جس کے ساتھ وہ لیگ میں چار سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں بھی عثمان خان کے ہم پلہ بن گئے ہیں۔

Babar Azam becomes the joint-leading centurion in HBL PSL history 👑#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/eQOnsuMRla
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28, 2026

اگرچہ بابر اپنے پشاور زلمی کے ساتھی کوشال مینڈس سے رنز کی دوڑ میں آگے نکل آئے ہیں تاہم مینڈس بھی 541 رنز کے ساتھ ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ سے صرف 48 رنز دور ہیں اور ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے یہ کارنامہ مشکل نہیں لگتا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ 4 بار (2021، 2023، 2024 اور 2026) میں 500 سے زائد رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

محمد رضوان 3 جبکہ فخرزمان اور کوشال مینڈس ایک، ایک بار یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

With one game to go for him in HBL PSL 11, Babar Azam has already matched Fakhar Zaman’s tally of most runs in a single HBL PSL season.#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/r6J1ekNaus
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28, 2026

 

Similar Posts