وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نےبھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی کی، سول سوسائٹی کی طرف سے کئے جانے والے احتجاج کے موقع پرپولیس اور سیکیورٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہری مین گیٹ سے اندر داخل ہوگئے اور بھارتی ہائی کمیشن کی جانب پیش قدمی کی گئی۔ شرکاء بھارتی آبی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پورے ملک میں احتجاج کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر اس خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پوری دنیا کو مسئلہ ہو گا۔
شرکاء نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام میں جو آپریشن کیا اس کی مذمت کرتے ہیں، غلط الزام لگا پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی پھر ابھینند کو ہم نے چائے پلا کے بھیجا، پاکستان میں انڈین دہشتگردی کا ثبوت کلبھوشن کی صورت میں موجود ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم منہ توڑ جواب دیں گے، تم اگر پانی بند کرو گے تو ہم تہماری سانسیں بند کریں گے،پھر ان دریاؤں میں خون بہے گا۔
مظاہرین نے کہا کہ ہندو بنیا کی یہ خصلت ہے کہ ان کو جواب نہ دو تو یہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کریں گے،ہمیں بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔