اڈیالہ جیل میں عمران خان سے آج کسی بھی پی ٹی آئی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وقت ختم ہونے پر تمام رہنما اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہوگیا پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، ملاقات کے لیے آئے مصدق عباسی، کنول شوذف، مزمل اسلم، احمد چٹھہ، روبینہ شاہین، مریم کلثوم کو پولیس نے ناکے پر روکے رکھا تھا تاہم ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔

مشیر خزانہ برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مزمل اسلم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا معاشی ترجمان ہوں بانی کو کے پی حکومت کی کارکردگی بتانی تھی، اگر بانی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو اگلے بجٹ پر مشاورت مشکل ہوگی۔اس کا نقصان حکومت کو ہوگا مجھے نہیں۔

مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق آج میرا ساتواں چکر ہے، جیلر کو ملاقاتیوں کی فہرست بھیجی گئی ہے، ملاقات سے روکنا فسطائیت کے علاوہ کچھ نہیں۔

صوبائی مشیروں کا کہنا ہے کے پی میں گورننس کے معاملات بانی کی ہدایات کے مطابق ہی چلنی ہیں، ہم آج بانی سے ہدایات لینے آئے تھے۔قومی ایجنڈوں پر بانی سے بات کرنی ضروری ہے۔

Similar Posts