دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق، پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم

0 minutes, 0 seconds Read

دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق ہوگیا، جس کے بعد حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرلیا، حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم آفس پہنچ پہنچا، پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق ہوگیا اورحکومت نے پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرلیا، حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی مشترکہ پریس کانفرنس ساڑھے 7 بجے نشر کی جائے گی۔

Similar Posts