پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور مارکیٹ نے زبردست تیزی کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ابتدائی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو مارکیٹ کی مضبوط بحالی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، جس سے مستقبل میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

کاروباری برادری نے اس مثبت رجحان کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔

Similar Posts