شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے پیش نظر موٹروے ایم ون کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک اور صوابی سے برہان تک موٹروے ایم ون کو حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بند کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران گاڑیوں میں لازمی طور پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال سے متعلق معلومات ہیلپ لائن 130 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔