اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اکھاڑ پچھاڑ، سیدہ شفق جوائنٹ سیکریٹری تعینات

حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تمام اہم جوائنٹ تمام افسران تبدیل کردیے۔ 

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے وزیراعظم کی اپروول سے اپنی ٹیم تشکیل دی ہے ،سیدہ شفق ہاشمی جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دی گئیں۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کی سیدہ شفق ہاشمی جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ سیکریٹریٹ خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نائلہ باقر کی خدمات ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ 

جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ماجد علی پہنوار جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری تخفیف غربت عامر حسین غازی سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے پیار علی لاکھو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر وزارت داخلہ شیریں حنا اصغر سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیٔے گئے۔

جب کہ جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن راجہ راشد علی جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت وسماجی بہبود ڈویژن مقرر کر دیے گئے۔

Similar Posts