پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے زیر انتظام ریاست آسام میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت بیان کرنے پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آسام پولیس نے امین الاسلام کو اس لیے حراست میں لیا کیونکہ انہوں نے پہلگام واقعے کو ”بھارتی حکومت کی سوچی سمجھی سازش“ قرار دیا تھا۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق امین الاسلام کی گرفتاری مودی حکومت کی جانب سے سچائی دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرانا بھارتی حکومت کا پرانا وتیرہ بن چکا ہے۔

امین الاسلام کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہا گیا تھا کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کو بدنام کرنا اور سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد بھارتی حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

پہلگام حملہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا تسلسل، پاکستان پر الزام تراشی پرانی روایت

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امین الاسلام کی گرفتاری صرف ایک آغاز ہے اور جلد مزید آوازیں مودی حکومت کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گرفتاریوں سے سچ کو دبایا نہیں جا سکتا بلکہ اس کی گونج مزید بلند ہوتی ہے۔

Similar Posts