پاکستان کی فضائی اور بحری ناکہ بندی بھی کر دو، اسد الدین اویسی کا مشورہ

0 minutes, 0 seconds Read

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور انڈس واٹرز معاہدے کی معطلی کی فیصلے کو سراہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسد الدین اویسی نے بدھ کے روز کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل ہو گیا ہے، لیکن ہم پانی کہاں رکھیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی حمایت کریں گے، یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔

پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جنگ کی تو بہت مارے گا، سابق بھارتی جنرل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مشہورہ دیا کہ حکومت دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون ہمیں پاکستان کے خلاف اپنے دفاع میں فضائی اور بحری ناکہ بندی کرنے اور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

اسد الدین اویسی نے آل پارٹیز میٹنگ میں کہا کہ کشمیریوں اور کشمیری طلباء کے خلاف ”جھوٹا پراپیگنڈہ“ بند کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل پارٹیز اجلاس میں مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر کرن رجیجو، ​​وزیر خارجہ ایس جے شنکر، کانگریس صدر، کانگریس ایم پی اور لوک سبھا لیڈر آف اپوزیشن (ایل او پی) راہول گاندھی سمیت دیگر اہم لیڈر شامل تھے۔

بھارت کیلئے فضائی حدود، تجارت، واہگہ سرحد بند، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، پاکستان

یاد رہے کہ اسد الدین اویسی نے چند ہفتے پہلے بھارتی پارلیمنٹ میں وقف املاک بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں جب ہندوتوا حکومت کی جانب سے بھارت بھر میں مسلمانوں کی وقف املاک پر قبضے کا قانون منظور کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اسد الدین اویسی کے گھر پر ہندو انتہا پسند حملے بھی کر چکے ہیں۔

Similar Posts