بھارت کی گیدڑ بھبکیاں ان کی اسٹاک مارکیٹس کو لے ڈوبیں،سرمایہ کار پریشان

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت میں سیاسی اور اقتصادی حالات کے اثرات بھارتی اسٹاک مارکیٹس پر شدید پڑے ہیں، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی گراوٹ دیکھی گئی۔

سینسکس 30 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گر گیا، جبکہ نفٹی 50 انڈیکس میں 1.4 فیصد کی کمی آئی اور یہ 24,000 سے نیچے آگیا۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر مارکیٹ سے سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پاکستان کشمیر میں فوجی تیاریاں کر رہا ہے، بھارتی واویلا

اس کے علاوہ بھارتی روپیہ بھی بے قدری کا شکار ہے، اور ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپے کی قیمت 85.26 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Similar Posts