پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب بھر میں سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں سروسز، پی آئی سی، جناح، جنرل، چلڈرن، گنگارام اور میو اسپتال میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند ہیں۔ دیگر شہروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں، جہاں نشتر اسپتال ملتان، ڈی ایچ کیو بہاولپور، فیصل مسعود اسپتال سرگودھا اور ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بھی ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام بند کر رکھا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کل سے او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز کی قیادت میں مظاہرین نے جناح اسپتال، سروسز اسپتال، پی آئی سی، چلڈرن اور جنرل اسپتال میں ریلی نکالی جس کے باعث ملحقہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند

ہڑتال کی وجہ سے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ طویل انتظار کے بعد ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کے باعث کئی مریض مایوس ہو کر واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

مظاہرین نے حکومت سے آؤٹ سورسنگ کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

Similar Posts