ایران پر اسرائیل و امریکی حملہ، کشیدگی کے باعث کراچی سمیت ملک بھر سے 162 پروازیں منسوخ

0 minutes, 0 seconds Read
ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری امریکہ کشیدگی کے نتیجے میں فضائی حدود کی بندش کے سبب کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں سے162 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود بندش کی بندش کے سبب جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگر ملکی ائیرپورٹس سے پانچویں روز ملک کے ائیرپورٹس سے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک کی 162 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت، بحرین کی 40 پروازیں، اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 38 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور ائیرپورٹ پر دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 28 پروازیں، پشاور ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر اور ابو ظہبی کی 24 پروازیں، ملتان ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اور کویت کی 18 پروازیں، سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کی 8 پروازیں شامل ہیں اور یصل آباد ائیرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد، ایئرعربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، فلائی دبئی، قطر ائیر سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں سے پانچ روز میں مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 578  ہوگئی ہے، 28 فروری سے متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، ایران سمیت متعدد ملکوں کی فضائی حدود بند ہونے سے ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Similar Posts