کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts