پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار فیصل رحمٰن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کیا کہ مداح حیران رہ گئے۔
پروگرام کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رحمٰن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بچپن میں بانیٔ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات انہیں آج بھی یاد ہے، حالانکہ وہ اس وقت محض دو برس سے کچھ زیادہ عمر کے تھے۔
میزبان نے جب ان کی صحت اور جوانی کا راز پوچھا تو فیصل رحمٰن نے جواب دیا کہ اس کا کریڈٹ وہ اچھی خوراک، باقاعدہ ورزش اور اپنے خاندانی جینز کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد عموماً اپنی اصل عمر سے کم نظر آتے ہیں۔
فیصل رحمان نے اپنی ’سدا بہار فٹنس‘ کے راز سے پردہ اٹھا دیا
پروگرام کا دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب میزبان نے ان کی عمر جاننے کی کوشش کی۔ فیصل رحمٰن نے براہِ راست اپنی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے مسکرا کر کہا، ’میں عمر تو نہیں بتاؤں گا، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ میں نے بچپن میں قائداعظم سے ملاقات کی تھی اور وہ لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے۔‘
اس پر میزبان نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا، ’پھر تو آپ 80 سال کے ہوں گے؟‘
فیصل رحمٰن نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’نہیں، 80 سے کچھ کم عمر ہوں۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ جب اُن کی قائداعظم سے ملاقات ہوئی، تو وہ دو سال سے کچھ زیادہ عمر کے تھے۔ حالانکہ عام طور پر اتنی کم عمر میں یادداشت کا امکان کم ہوتا ہے، لیکن وہ لمحہ اُن کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔
پاکستانی اداکار کو نیم برہنہ تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ فیصل رحمٰن آج بھی شوبز انڈسٹری میں نوجوان، متحرک اور فِٹ نظر آتے ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے حیرت اور تحسین کا باعث ہے۔
اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں جاری ہیں، جبکہ کچھ افراد اسے ہنسی مذاق میں لے رہے ہیں تو کچھ اسے اداکار کا تخلیقی انداز قرار دے رہے ہیں۔