لاہور رنگ روڈ پر 8 سالہ بچے کو تیز رفتار گاڑی نے کچل ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں رنگ روڈ پر 8 سالہ بچے کو گاڑی نے کچل کر ہلاک کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم رنگ روڈ پر لاپرواہی سے 8 سالہ بچے کو ہٹ کرکے فرار ہورہا تھا، انچارج چوکی میو اسپتال خرم جٹھول نے گاڑی کا پیچھا کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں رنگ روڈ پر 8 سالہ بچے کو گاڑی نے کچل کر ہلاک کردیا، ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم شفقت کی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی معصوم بچے کی جان لے گئی، گرفتاری کے ڈر سے ملزم شفقت نے شیرا کوٹ کی طرف فرار کی کوشش کی جس پر انچارج چوکی میو اسپتال اسکا پیچھا کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بادامی باغ منڈی کی طرف مڑا جس کو روکا گیا ،انچارج چوکی میو اسپتال خرم جٹھول اور بادامی باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Similar Posts