کینالز کیخلاف سکھر میں پیپلز پارٹی کا پاور شو، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

0 minutes, 0 seconds Read

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی آج سکھر میں پاور شو کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آج دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف سکھر میں ایک بڑا پاور شو کرنے جارہی ہے۔

اس حوالے سے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کر لیا گیا اور روہڑی انٹرچینج پر پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں تاکہ جلسے میں شریک افراد کے لیے انتظامات مکمل ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو موٹر وے انٹرچینج روہڑی پر جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے فیصلے کے خلاف یہ جلسہ ایک بھرپور احتجاج ہے۔

Similar Posts