پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ ساڑھے 3 لاکھ اور 10 گرام 3 لاکھ روپے سے نیچے آگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے نیچے آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے پر آگیا۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا۔
سونے کی قمیتیں ریکارڈ سطح پر؛ کراچی میں درجنوں زیورات کے کارخانے بند
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک ہزاروں روپے کی بڑی کمی
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی سے 3 ہزار 497 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 2 ہزار 998 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی تھی۔