ڈی آئی خان میں 12 سالہ بچی کو ونی کرنے پر باپ نے خودکشی کر لی جس کے بعد مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا۔ ملزم سے برآمد ہونے والے تین لاکھ متاثرہ خاندان کو دیے جائیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سالہ بچی ونی کروانے اور باپ کی خودکشی کے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔
ونی کیس کے انوسٹی گیشن انچارج ایس پی گوہر خان کے مطابق مرکزی ملزم کو تین لاکھ روپے نقد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ متعلقہ پیسے متاثرہ خاندان کو دیے جائینگے۔
ایس پی گوہر خان کا مزید کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے عادل حجام کی بچیاں اپنے گھر میں پولیس کی زیر نگرانی محفوظ ہیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، ابتک ونی کیس میں مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔