وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بدتمیزی اور بدتہذیبی کی بنیاد رکھی، اب وہ خود اس کا نشانہ بن رہے ہیں، کہا لوگوں میں شعور آگیا ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔
مریم نواز نے پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں اب شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی اور مسائل کا حل چاہیے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہیے۔
مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے، اپوزیشن صرف اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے اور اس کی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے۔
صدر مملکت کا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کی امنگوں کا آئینہ دارہے، صدرنے اجلاس میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مہنگائی کے سدباب کیلئے مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم
میر سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے گورننس، تعلیم، صحت سمیت عوام کو درپیش مسائل پربات کی، صدر مملکت کاعزم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کا رویہ حسب معمول غیر سنجیدہ رہا، پی ٹی آئی نے اپنےغیر جمہوری رویوں کی روش جاری رکھی، پی ٹی آئی اراکین شخصیت پرستی کی بیماری میں مبتلا رہے۔
30 کروڑ کی تقسیم پر 1 ارب 60 کروڑ خرچ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غیرجمہوری رویوں سے ترقی کا سفرنہیں رک سکتا، آصف زرداری کی سیاسی فہم وفراست کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔