کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باسیلیکا میں پوپ کی عوامی دیدار کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی آخری رسومات سے قبل ویٹی کن میں 3 دن کے دوران تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افراد نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ان کے جسد خاکی پر آخری دیدار کے لیے حاضری دی۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 50 سربراہان مملکت اور 10 حکمران بادشاہوں سمیت 130 ممالک کے وفود آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل بند ہونے جانے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
پوپ فرانسس گزشتہ چند ماہ سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔