فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی گلشن اقبال کالونی میں واقع ایک مدرسے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد مدرسے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا مدرسے کے ایک کمرے میں ہوا جہاں گیس جمع ہو چکی تھی، جیسے ہی چنگاری لگی تو زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان جھلسنے کے باعث جانبر نہ ہو سکا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور علاقے کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔
کراچی: کورنگی کریک میں لگنے والی آگ ایک بار پھر خود ہی بجھ گئی
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ گیس لیکج کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔