پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی۔
تقریب کا آغاز بگل بجا کر وزیر اعظم کی آمد کے اعلان سے ہوا۔ وزیر اعظم نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور غیر ملکی سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پریڈ میں کیڈٹس نے پی ایم اے بینڈ کی خوبصورت دھن پر قومی ترانہ پڑھا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں بنگلہ دیش، عراق، نیپال اور قطر سے تعلق رکھنے والے 13 غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل تھے۔
نمایاں کارکردگی پر کیڈٹس میں انعامات کی تقسیم صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین اوراعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک کو دی گئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز میڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا جبکہ کمانڈنٹ اعزازی چھڑی انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز اور لیڈی کیڈٹ کا اعزاز کیڈٹ لائبہ رحمان کے نام رہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ”پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔ ہماری مسلح افواج قومی اتحاد، تنظیم اور عزم کی علامت ہیں۔“
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور کسی بھی مس ایڈونچر کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا اہم بیان، پاک بھارت تعلقات سے نابلد نکلے
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔