کراچی میں ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی والوں کے لیے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ آئندہ دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں کمزور پڑنے کے باعث شہریوں کو سخت گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شہر قائد کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

Similar Posts