خیرپور ببرلوقومی شاہراہ پروکلاء برادری کادھرنا نویں روز بھی جاری ہے۔
خیرپور وکلا کا ببرلو بائی پاس آج نویں روز بھی دھرنا جاری ہے، سخت گرمی میں دھرنے پر ہزاروں کے تعداد میں کارکنان پہنچ کر کینال نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں۔
نوشہروفیروز، سجاول اورگھوٹکی میں بھی دھرنوں کے باعث قومی شاہراہ اور اہم سڑکوں کی بندش سےٹرکوں میں لدا اشیائے خوردونوش کا سامان خراب ہونے سےٹرانسپورٹرز کا صبرجواب دینےلگا۔
دریائے سندھ پر کینالز منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری
دریائے سندھ پر کینالز منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری
ایک شہردوسرے شہرجانے والے مویشی بھی بھوک و پیاس سےنڈھال ہوگئے۔ ٹرالرمیں رکھے کوئلے اور ٹینکرمیں موجود گیس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
گھوٹکی تحصیل اوباڑوسندھ پنجاب سرحدپردھرنا، قومی شاہراہ بند رہی، سجاول میں مظاہرین نے ریلی نکال منصوبہ ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنےکااعلان کیا ہے۔